مہرخبررساں ایجنسی نے فرانس کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانس کے موجودہ صدر نکولس سرکوزی اور ان کی سوشلٹ مدِمقابل فرانسوا اولینڈ دوسرے مرحلے کے لیے کامیاب ہو گئے ہیں فرانسوا اولینڈ کو 4۔27 فیصد جبکہ سرکوزي کو 7۔25 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ رائے دہنگان کی کل تعداد 3۔44 ملین تھی۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مئی کی چھ تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جس کے لیے فرانسیسی عوام نے اتوار کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا صدر نکولس سرکوزئی اور فرانسوا اولینڈ کے علاوہ آٹھ اور امیدوار میدان میں تھے۔
مہر نیوز- 22 اپریل 2012ء: فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانس کے موجودہ صدر نکولس سرکوزی اور ان کے حریف سوشلٹ فرانسوا اولینڈ دوسرے مرحلے کے لیے کامیاب ہو گئے ہیں فرانسوا اولینڈ کو 27 فیصد جبکہ سرکوزي کو 25 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
News ID 1583777
آپ کا تبصرہ